یہ کیا ہے ؟

       لڑکپن کے دنوں میں کھمبوں پر کچھ فلمی اشتہاروں میں کینوس کے ایک کونے پر “صرف بالغوں کے لئے” تحریر ہوتا تھا – یہ پبلسٹی کا گر تھا یا فلم میں ڈراؤنے سین کی وجہ سے نابالغوں کے لئے ممنوع قرار دیا جاتا اس بارے مجھے خاص پتا نہیں مگر یہ تحریر شوقین حضرات کے تخیل کی پرواز کو ضرور تیز کردیتی  اور تجربہ کار کہتے ہیں ایسی فلموں کے شو ہاؤس فل ہوتے تھے یہ تب کی بات ہے جب آج والی صورت حال نہیں تھی بلکل اسی طرح ساٹھ سال سے زیادہ گزارنے والے ملک کے ہم شہری ناقص تعلیم ناقص سماجی تربیت اور ناقص ثقافتی اقدار کے ساتھ بہت سی متضاد باتوں کو ایک ہی وقت میں ناصرف اپناتے ہیں بلکہ اس پر زور دیتے ہیں – جب میں نے اپنے آپ کو دیکھا تو میں اس ملک کی باقی آبادی سے قطعی مختلف نظر نہیں آیا بظاہر رسمی تعلیم بھی موجود ہے اور عمر اور تھوڑا سا تجربہ بھی – تو جو کچھ میں لکھ رہا ہوں صرف ان کے لئے ہے جو چاہے تعلیم یافتہ ہیں یا نہیں جو تجربہ کار ہیں یا نہیں مگر ذہنی طور پر بالغ ہیں –

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s